ताजा खबरमहाराष्ट्र

محمّد ﷺ کا جو غلام ہے وہ زمانے میں باکمال ہے


جلگاؤں (ریحان احمد)*

وحدتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راویر شہر میں خطاب عام*

جلگاؤں ضلع کے راویر شہر میں واقع ڈی ایم ہال میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے 20 ستمبر 2025 بروز سنیچر بعد نمازِ مغرب تا رات ساڑھے نو بجے ملک گیر تحریک وحدتِ اسلامی ھند کے زیرِ اہتمام خطاب عام کا انعقاد کیا گیا

مہمانِ خصوصی محترم بِسمِ للہ شیخ صاحب ( رُکن مرکزی مجلسِ شورٰی وحدت اسلامی ھند ) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ “انسانوں کی نجات کا واحد ذریعہ حضرت محمد ﷺکی اطاعت،اتباع اور غلامی میں ہے , آپﷺ کا لایا ہوا دین تمام دنیا کے لئے ہدایت اور امن و سکون کا واحد راستہ ہے _ اسکے بغیر کوئی بھی دین،مذہب , طریقۂ زِندگی اور نظریہ و نظام انسانی سماج کو راحت نہیں پہنچا سکتا

دوسرے مہمان مقرر اورنگ آباد سے تشریف لائے ڈاکٹر تنویر احمد صاحب نے خُصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم

Advertisement

کے ذریعے برپا کردہ تحریک کی کامیابی کی ایک بڑی مثال یہ ہے کہ آپ ﷺ اپنے بعد اپنے جن پاکیزہ صفات قدسی نفوس (صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین )کو چھوڑ گئے وہ دنیا کے بہترین لوگ کہلائے , انھوں نے اپنی زِندگی میں مثالی نمونہ پیش کیا اور انسانی اخوت ،ہمدردی ،تواضع و انکساری کی چلتی پھرتی تصویریں بن گئے اور انسانی سماج کو ظُلم و ناانصافی کے اندھیروں سے نکال کر عدل و انصاف کی روشنی میں لے آئے ۔

خطابِ عام میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں اپنی موجودگی درج کروائی اور محبّتِ رسول کا عملی ثبوت پیش کیا

وحدتِ اسلامی کے مقامی کارکنان نے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا مولانا حافظ فرقان صاحب نے تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا , برادر عبدالواحد مومن نے پر سوز و مترنم آواز میں مشہور شاعرِ اسلام ماہر القادری کا لکھا سلام پیش کیا اور حافظ مبشر نے نعتیہ کلام پُر اثر آواز و انداز میں پڑھ کر سامعین سے دادِ تحسین وصول کیں ۔ مولانا حافظ فرقان صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!